بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / یمن میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک،40 زخمی

یمن میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک،40 زخمی

عدن۔ یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 30 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ایک فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 30 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔

جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 10 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ 10دسمبر کو عدن کے فوجی کیمپ میں اسی طرح کے خودکش حملے میں 48فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے ۔