بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایبٹ آباد میں وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق،3زخمی

ایبٹ آباد میں وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق،3زخمی


ایبٹ آباد۔ ایبٹ آباد میں مکول پائین کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں اور 3 زخمی ہوگئے۔ کالا باغ سے حویلیاں جاتے ہوئے مسافر وین ایبٹ آباد میں مکول پائین کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے 2 ہزارفٹ گہری کھائی میں جاگری۔

جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔