بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہبازشریف کیلئے نیا ہیلی کاپٹر کی خریداری،قومی خزانہ کوایک ارب کا ٹیکہ لگ گیا

شہبازشریف کیلئے نیا ہیلی کاپٹر کی خریداری،قومی خزانہ کوایک ارب کا ٹیکہ لگ گیا


لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیلئے نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری ، قومی خزانے کو ایک ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا، مزید رقم بعد میں اداکی جائیگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا شاہانہ طرز انداز تبدیل ہونے میں نہیں آ رہا اور اب ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے خزانے سے ایک ارب روپے نکال لئے گئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاملات کو دیکھنے کیلئے قائم کمیٹی نے روس سے طے کئے گئے معاملات کی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو پیش کر دی ہے اور خزانے سے ایک ارب روپے بھی نکال لئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی اصل قیمت سوا 2 ارب روپے ہے تاہم ابتداء میں ایک ارب روپے ادا کئے جا رہے ہیں اور مزید رقم بعد میں ادا کی جائے گی۔