بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پیپلزپارٹی کا اپوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر نے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا اپوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر نے کا فیصلہ

لاہور ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا اپوزیشن جماعتوں کے گر ینڈ الائنس کے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر نے کا فیصلہ ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘اعتزاز احسن ‘قمر الزمان کائرہ اور دیگر کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ حتمی منظوری آئندہ چند روز میں دی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں حکومت مخالف پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ملکر گر ینڈ الائنس بنا کر احیجای میدان میں آنا چاہتی۔

جسکے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کی جائیگی اس حوالے سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خلاف اور پانامہ کیس کی شفاف تحقیقات کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فاتم پر متحد ہوں گی تو یہ خوش آئند ہوگا اور آنیوالے دنوں میں یقینی طور پر اس حوالے سے معاملات کو آگے بڑ ھ سکتے ہیں ۔