بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / برازیل میں دنیا کا سب سے طویل اینا کونڈا دریافت

برازیل میں دنیا کا سب سے طویل اینا کونڈا دریافت


 برازیل۔ برازیل میں مزدور نے کام کے دوران ایک اژدھا دریافت کیا جو غالباً دنیا کا سب سے طویل اینا کونڈا ہوسکتا ہے۔

برازیل کے علاقے پارا میں التمیرا کے مقام پر ایک گھنے جنگل میں تعمیری سرگرمیوں کے دوران جب دھماکا کیا گیا تو یہ سانپ نمودار ہوا۔

ابتدائی اندازے کے مطابق اس کا وزن 400 کلوگرام اور لمبائی قریباً 10 فٹ یعنی 33 فٹ ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی موٹائی یا گھیر ایک میٹر کے قریب ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھے کو زنجیروں میں باندھ کر ایک کرین کے ذریعے اٹھایا جارہا ہے جس میں اس کا زردی مائل پیٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو پر بہت سے لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے اس عمل کو ظالمانہ قرار دیا ہے جس میں اژدھے کو اس کے قدرتی ماحول میں چھوڑنے کی بجائے اسے کرین سے اٹھایا جارہا ہے۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اینا کونڈا اب تک زندہ ہے یا نہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے طویل سانپ اس وقت امریکی شہر کینساس میں موجود ہے جس کی لمبائی 25 فٹ اور 2 انچ ہے۔ یہ تعمیراتی کام برازیل میں ڈیم کی تعمیر کے لیے کیا جارہا تھا۔