بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایان علی نے مقدمے کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

ایان علی نے مقدمے کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی


اسلام آباد۔ایان علی نے مقدمے کی جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کی سماعت ترجیحاً 22دسمبر کو کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو ایک معاہدے کے تحت فوٹو سیشن کے لئے دبئی ضروری جانا ہے۔

ایان علی نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو ایک کروڑ کا ہرجانہ ہو گا۔ معاہدے پر عمل نہ کرنے سے مقدمے کا بھی سامنا ہو سکتا ہے ۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 9کے تحت کسی کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔ انصاف کے تقاضوں کے تحت مقدمہ کی سماعت جلد کی جائے۔