بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / اردن ، مسلح افراد کا پولیس پرحملہ، کینیڈین خاتون سمیت 10 افراد ہلاک،29زخمی

اردن ، مسلح افراد کا پولیس پرحملہ، کینیڈین خاتون سمیت 10 افراد ہلاک،29زخمی

عمان۔ اردن کے جنوبی صوبے الکرک میں مسلح افراد کے حملے میں غیر ملکی سمیت 10 افراد ہلاک اور 29زخمی ہو گئیجبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے جنوبی صوبے الکرک میں گزشتہ روز کار میں سوار 4 حملہ آوروں نے پٹرولنگ پر مامور پولیس وین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور ایک کینیڈین خاتون سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس کے بعد حملہ آوروں نے قریب ہی واقع ایک تاریخی قلعہ میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قلعہ کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

جب کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث قلعہ کے اندر پھنسے سیاحوں کو بھی باہر نکال لیا گیا ہے۔اردن کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق دہشت گردوں کے کس گروپ سے تھا اس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ۔