بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سائیبریا‘ روسی وزارت دفاع کا طیارہ گر کر تباہ، 27 افراد ہلاک،16 شدید زخمی

سائیبریا‘ روسی وزارت دفاع کا طیارہ گر کر تباہ، 27 افراد ہلاک،16 شدید زخمی

ماسکو۔ روسی وزارت دفاع کا طیارہ 18-IL گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک، جبکہ 16 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا، جہاز کے لینڈنگ کے دوران تین ٹکڑے ہوئے جس کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک اور سولہ شدید زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ امداد کے لیئے 8-Mi ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے گئے ہیں۔