بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چائنہ نے امریکہ سے قبضے میں لیا ہو ا پانی کا ڈرون جہاز واپس کر دیا

چائنہ نے امریکہ سے قبضے میں لیا ہو ا پانی کا ڈرون جہاز واپس کر دیا

پنٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ چائنہ نے قبضے میں لیا ہو اپانی کا ڈرون جہا ز امریکہ کو واپس کردیا ہے ‘چائنہ نے جہا ز کو سیو بک ساحل پر دوبار کھڑا کر دیا ہے جہاں سے گذشتہ ہفتے اسے اُٹھایا گیا تھا ۔
ایک بیان میں امریکی حکومت کے عہدیدار نے کہا ہے کہ پانی کے اس ڈرون جہاز کو سائنسی تحقیق کے سلسلے میں ساوتھ چائنہ سی میں اُتارا گیا تھا جس کو اب دوبارہ بین الاقوامی قانون تحت بروئے کار لایا جائے گا ۔
چائنہ اورامریکہ کے درمیان اس ڈرون جہاز سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو بین الاقوامی تنازعہ قراردیا جارہا ہے جس کے پرُامن حل کے لیے تما م ممالک خواہشمند ہیں ۔