بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سال 2016ء کے حیران کُن ایجادات

سال 2016ء کے حیران کُن ایجادات

تھائی لینڈ میں بچوں کا فٹبال کھیلنے کا خواب پورا ہوگیا
تھائی لینڈکی ایک کمپنی نے ملک میں خالی پڑی زمینوں کو ہمواراور خوبصورت فٹبال سٹیڈیمز میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ایسا ہی ایک سٹیڈیم تھائی لینڈ کے خلونگ ٹوئی قبیلے کے علاقے میں کامیابی سے مکمل کردیا گیا لے، جہاں فٹبال کے دیوانے بچے اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

سویڈن ایشیاء،افریقہ اورمشرقی وسطہ کے مہاجرین کے لیے خیمے فراہم کررہاہے
سیوڈیش فرنیچر گروپ یو این ایچ سی آر کے تعاون سے دُنیا کے مختلف ممالک میں مہاجرین اور پناگزینوں کے لیے خصوصی اور پائیدار خیمے ایشیاء، افریقہ اورمشرقی وسطہ کے ممالک میں مہیا کر رہا ہے ۔یواین ایچ سی آر کے ایک اعلی عہدیدار نے ان خیموں کے لگانے پر خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے اس کوشش سے انسانی حقوق کے تحفظ مزید تقویت ملے گی ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان خوش آئنداقدامات سے لوگوں کے معیا ر زندگی میں بہتری آئے گی ۔

ذیابیطس کی روک تھام کے لیے انسولین پیدا کرنے والا نیا آلا تیار
عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اگلے بیس سال میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہو کر سات سوملین تک ہوجائے گی ۔ذیابیطس کا مرض تب لاحق ہوتا ہے جب پتہ وافر مقدارمیں انسولین پید ا نہ کرے ۔اس سال ستمبر میں امریکہ کی انسداد منشیات کی انتظامیہ نے ایک نئے آلے کی استعمال کی اجازت دے دی ہے ۔اس آلے کو منی میڈسسٹم کا نام دیا گیا ہے جو جسم میں خود بخود انسولین پید ا کرکے خون اور شوگر کے لیول کو برقرار رکھے گا ۔

دنیا بھر میں فضائی آلودگی موت کا سبب بن رہی ہے
دُنیا بھرمیں روزا نہ 18000 افراد فضائی آلودگی سے موت کے منہ میں جارہے ہیں ۔وائنڈ ایک ایسا آلہ ہے جو فضاء میں موجود گردوغبار ‘دھوئیں اوردیگر خطرناک گیسسز کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے ۔وائنڈ آلے کا سائز ایک عام پانی کی بوتل جتنا ہے جس کوبا آسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے ۔اس جادوئی آلے کو وائینڈ ٹیکنالوجی ان کارپوریشن نامی کمپنی نے امریکہ کے شہر کیلی فونیا میں ایجاد کیا ہے ۔اس آلے کے موجد رے وونے کہاہے کہ ایشیائی ممالک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کواس آلے کی مد د سے کم کیا جاسکتاہے ۔