بریکنگ نیوز
Home / صحت / نارنجی کے حیرت انگیز طبی فوائد

نارنجی کے حیرت انگیز طبی فوائد

کراچی۔  خوشبودار اور خوش ذائقہ نارنجیاں اور کینو پاکستان میں بڑی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں لیکن عوام الناس ان کے زبردست فوائد سے لاعلم ہیں تاہم یہ خبر پڑھنے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں نارنجیوں کو استعمال کریں گے اور اپنی صحت بہتر بنائیں گے۔

ایک حالیہ سروے سے ثابت ہوا ہے کہ ایسے عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ پاؤں سُن رہتے ہوں ان میں نارنجیوں اور کینو کا جوس دورانِ خون بڑھا کر بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور اگر انہیں تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا رس پلایا جائے تو بہت افاقہ ہوگا۔ شوگر کے مریضوں کو اس ضمن میں اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہیے اسی طرح نارنجیوں کا اندھا دھند استعمال بھی فائدے کی بجائے نقصان دہ ہوسکتا ہے اس لیے اعتدال  لازمی ہے۔

قدرت کا یہ عظیم پھل ان گنت اجزا سے مالا مال ہے جن میں کاربوہائڈریٹ، فائبر، پروٹین، وٹامن اے، تھائمین، وٹامن سی، فولیٹ، فلیوونوئیڈز، فاسفورس، تانبا اور پوٹاشیم جیسی معدنیات بھی موجود ہوتی ہیں۔ لاتعداد سروے اور مطالعوں سے نارنجیوں کے یہ فوائد سامنے آئے ہیں۔