بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کارپوریٹ سیکٹر فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے، سجل علی

کارپوریٹ سیکٹر فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے، سجل علی


 لاہور۔ اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری  کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری کی باگ دوڑ سنبھال لینے سے فلم انڈسٹری کا بحران کافی حدتک ختم  ہوچکا ہے اور باقائدگی سے فلمیں بندرہی ہیں اوراب جہاںفنانسرزیہاں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آگے آرہے ہیں، وہیں کارپوریٹ سیکٹرکی دلچسپی بھی اس شعبے مین بڑھنے لگی ہے۔  جو موجودہ حالات میں پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے سب سے خوش آئند اقدام ہے۔

سجل علی نے کہا  کہ بالی ووڈ کی کامیابی اور ترقی  میں بھی اسی طرح بیرون ممالک میں بسنے والے فنانسرز نے اہم کردارادا کیا بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی میں بھی انھی لوگوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری بھی انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے انھی راستوں پرآگے بڑھ رہی ہے، جونئے دورکے تقاضوں کے مطابق آگے جانے کے لیے ضروری ہیں۔