بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاک آسٹریلیا پہلا معرکہ سال کا بہترین ٹیسٹ قرار

پاک آسٹریلیا پہلا معرکہ سال کا بہترین ٹیسٹ قرار

 لاہور۔ سابق کرکٹرز نے پاک آسٹریلیا معرکے کو سال کا بہترین ٹیسٹ قرار دے دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بہترین فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، ٹیم آخری گیند تک لڑے تو ہار میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف گرین کیپس  کی ایسی کارکردگی نہیں دیکھی،شعیب اختر نے کہا کہ نتیجہ جو بھی تھاآپ چیمپئن ہو۔ تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی حیران کن کارکردگی نے دنیا بھر کے سابق کرکٹرز کو ستائش پر مجبور کردیا، بیشتر نے اسے سال کا بہترین میچ قرار دیا۔

عمران خان نے کہا کہ باصلاحیت اسد شفیق کی کمانڈ میں گرین کیپس نے بہترین فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جب ٹیم آخری گیند تک لڑے تو ہار میں کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے، کھلاڑیوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔