بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / داعش نے شام میں روسی جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا،تصاویر جاری کردیں

داعش نے شام میں روسی جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا،تصاویر جاری کردیں

دمشق۔ شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شام میں روسی طیارہ مار گرایا ہے ۔بتا یا گیاہے کہ شام کے مشرقی علاقے ہومز میں واقع T4ائیر بیس کے قریب داعش نے روسی جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے ۔

داعش نے تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ شام اور روسی فورسز کے زیر استعمال ائیر بیس کے قریب داعش کے دہشت گردوں نے کارروائی کر کے اینٹی ایئر کرافٹ گن سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا یا ۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی داعش نے گائیڈڈ میزائل سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کادعوی کیا تھا ۔