بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان میں 22لاکھ سے زیادہ افراد غلام ہیں

پاکستان میں 22لاکھ سے زیادہ افراد غلام ہیں

دُنیا بھر میں غلامی اور جبر ی مشقت کراناایک جرم ہے مگر آج کے اس جدیددورمیں بھی انسانوں کو فیکڑیوں،تعمیراتی جگہوں،کارخانوں اورگھروں میں سخت ترین کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جو انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔

ورلڈاکنامک فورم کے مطابق دُنیا بھر میں ایسے غلاموں کی تعداد45.8ملین ہے ۔انسانی سمگلنگ ،جبر ی مشقت ،جنسی تشدد ،زبردستی شادی اور جسمانی اعضاء کا نکالنا غلامی کے زمُرے میں شمار ہوتا ہے ۔

شمالی کوریا میں آبادی کا 4.37%،اُزبکستان میں 3.97%، کولیمبیا میں 1.65%جبکہ پاکستان میں 1.13% لوگ غلامی اور محکومی کا شکار ہیں۔