بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان نے بھارتی دہشتگرد ی کے ثبوتوں پر مبنی دستاویز ات کی تیا ری شروع کر دی،سرتاج عزیز

پاکستان نے بھارتی دہشتگرد ی کے ثبوتوں پر مبنی دستاویز ات کی تیا ری شروع کر دی،سرتاج عزیز


اسلام آباد۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے دہشتگرد سرگرمویں کے بارے میں ثبوتوں پر مبنی دستاویز تیار کر رہا ہے جسے جلد ہی عالمی رہنماؤں کو بھیج دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے اس دور میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے گرفتار دہشتگرد کلبھوشن یادو کے اعترافی بیان سمیت دیگر ناقابل تردید شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

سرتاج کا کہنا تھا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی آبی جارحیت سے آگاہ کرے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے تو پھر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے بھارت نے اپنے سات لاکھ فوج کیوں مقبوضہ وادی میں تعینات کر رکھی ہے۔