بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کر رہی ہے،مریم اورنگزیب

حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کر رہی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک ترقی کے اصول نصاب کا حصہ نہیں بنے گی ۔ ترقی نہیں آئے گی۔ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے تمام اہداف حاصل کریں گے ۔ منصوبوں کی قدر اور نگرانی پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں وزیر اعظم کی طرف سے مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے دہشتگردی کے باوجود قوم حوصلہ نہیں ہاری تعلیم و صحت کا سلسلہ جاری ہے ۔

بدھ کے روز پائیدار ترقی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے تحت حکومت نے اہداف مقرر کر رکھے ہیں ہر شعبے کو اہداف کے حصول کے لئے مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔ وژن 2025 میں عالمی فریم ورک کے تحت بھی اہداف مقررکئے گئے ہیں حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کر رہی ہے ملک میں پائیدار ترقی کے لئے یونٹس قائم کئے گئے ہیں گزشتہ 30 سال پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا ۔ دہشتگردی کے باوجود قوم حوصلہ نہیں ہاری ۔ تعلیم و صحت کا سلسلہ جاری رہا ۔

وفاق صوبوں میں اہداف کے حصول کو یقینی بنا رہا ہے ملک میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر فیڈز کی فراہمی کو ترقیاتی اہداف سے منسلک کیا گیا ہے ملکی ترقی کے لئے اہداف کے حصول میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔اہداف کے حصول میں سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ جب تک ترقی کے اصول نصاب کا حصہ نہیں بنے گئے ترقی نہیں آئے گی ۔ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے تمام اہداف حاصل کر لیں گے ۔ پالیسیوں میں عملدرآمد کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے وژن کو بھی آگے بڑھانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے ۔ مردم شماری ایک حساس اور اہم معاملہ ہے ۔