بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ورلڈبینک نے جنگ زدہ ملک عراق میں اصلاحات کیلئے امدادی پیکج کااعلان

ورلڈبینک نے جنگ زدہ ملک عراق میں اصلاحات کیلئے امدادی پیکج کااعلان

واشنگٹن۔ورلڈبینک نے جنگ زدہ ملک عراق میں اصلاحات نافذکرنے ،پبلک سروسزبہتربنانے اورمعیشت مضبوط کرنے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روزعراق کو1.5بلین ڈالرکے اضافی امدادی پیکج کااعلان کیاہے ۔پیکج میں برطانیہ سے تقریباً372ملین ڈالراورکینیڈاسے 72ملین ڈالرکے قرضوں کی گارنٹی شامل ہیں ۔

ورلڈبینک کے ڈائریکٹربراہ مشرق وسطیٰ فریدباالہاج نے کہاہے کہ جاری جنگ اورتیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودعراق زبردست اصلاحات کررہاہے ،جس کے ذریعے معاشی استحکام آئے گااورنجی شعبے میں طویل المدتی ترقی اورتمام عراقیوں کے طرززندگی میں بہتری کی بنیادیں رکھی جارہی ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ان اصلاحاتکے ذریعے آبادی کے سب سے زیادہ ضدپذیرحصے تک پہنچنے کیلئے معاشی حفاظتی رسائی بھی رسائی پھیلانے میں بھی مددملے گی۔

بینک نے عراق کے عوامی فنڈزکے انتظام کوبہتربنانے کیلئے بھی41.5ملین رقم کے پروگرام کی منظوری دی ہے ۔اس نئے پیکج کے ساتھ عراق میں ورلڈبینک کی لگائی گئی رقم تقریباً3.4بلین ڈالرہوجائے گی،جس میں حال ہی میں حکومتی فورسزکے ہاتھ آنے والے علاقوں کی دوبارہ تعمیرنواورٹرانسپورٹ راہداری سرمایہ کاری میں مددفراہم کرنابھی شامل ہے ۔