بریکنگ نیوز
Home / بزنس / نیا سال پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا امکان، سمری تیار

نیا سال پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا امکان، سمری تیار


اسلام آبا د۔پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافیکی سمری تیار کر لی ہے جسے منظوری کیلئے وزارت پیٹرولیم کو بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اوگرا نے نئے سال کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سمری تیار کی جسے منظوری کیلئے جلد ہی وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول ایک روپے 28 پیسے ، ہائی آکٹین 2 روپے ، مٹی کا تل ایک روپیہ 46 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔