بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / نوازشریف کی بوسنیا میں اپنے ہم منصب سے ملاقات

نوازشریف کی بوسنیا میں اپنے ہم منصب سے ملاقات

سراجیو۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بوسنیا میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ۔بوسنیا دورے کے دوران وزیر اعظم کے آفس پہنچ گئے۔اس موقع پرمسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی۔بدھ کو وزیراعظم نوازشریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔

جبکہ بوسنیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ڈینیس نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔بوسنیا کے وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان سے وزیر اعظم نواز شریف کا تعارف کرایا،جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا گیا۔وزیر اعظم کے دورے کے موقعے پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔

وزیر اعظم نوازشریف بوسنیا ہرزگوینیا کے ہم منصب کی دعوت پر گئے ۔ وہ 3 روزہ سرکاری دورے میں وہاں کی پارلیمانی اسمبلی کے ارکان اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم بزنس فورم سے خطاب کے علاوہ چیمبر اور سرمایہ کاروں کی مختلف تنظیموں کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ بوسنیا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔