بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / خود کار مشینیں بے ورزگار ی کا سبب بن رہی ہیں

خود کار مشینیں بے ورزگار ی کا سبب بن رہی ہیں

ترقیافتہ ممالک میں خودکار مشینوں اورجدید ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے بے روزگاری میں اضافہ ہوتاجارہے ۔جورجیا کے شہر میریاٹامیں56سالہ شیری جانسن نامی خاتون ورکر جو ایک مقامی اخبارمیں پرنٹنگ سیکشن میں کام کرتی تھی ،آٹومیٹیک مشینز کے آنے کے بعد بے روزگار ہوگئی ،شیری نے ان مشینوں کوچلانے کے لیے تربیت لینا شروع کی مگر عمر کے اس حصے میں ان پیچیدہ مشینوں کااستعمال ایک نبردآزما کام تھا ۔جانسن کا کہناہے کہ نوجوان تو ان مشینوں سے کام لے لیتے ہیں مگر ہمارے جیسے عمر رسیدہ لوگوں کی بس کی بات نہیں کیونکہ اُن کے دورمیں یہ مشینیں ایجاد نہیں ہوئی تھیں ۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جانسن جیسے ورکرز کو یقین دلایا ہے کہ وہ تجارتی، معاشی اور آف شورکمپنیوں کے پالیسیوں میں اصلاحات کے ذریعے اُن کو دوبارہ روزگار فراہم کریں گے ۔