بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / مودی سرکار نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوششیں تیز کردیں

مودی سرکار نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوششیں تیز کردیں

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت دریائے سندھ، چناب اور جہلم پر نئی نہریں اور آبی ذخائر بنا رہا ہے، پاکستان سندھ بیسن میں دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے زیادہ پانی روکے تو یہ پاکستان کے لیے پریشان کن ہو گا۔

بھارت جس آبی جارحیت کی تیاری کررہا ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس حوالے سے کئی بار دھمکی دے چکے ہیں،وہ 25 نومبر کو ایک تقریر میں کھلے الفاظ میں اس کا اعلان کرچکے ہیں۔

مودی اس سے پہلے سندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کی بات بھی کرچکے ہیں۔