بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سیمسنگ گلیگسی نوٹ سیون سے امریکی پروازہنگامی صورتحال سے دوچار

سیمسنگ گلیگسی نوٹ سیون سے امریکی پروازہنگامی صورتحال سے دوچار


امریکہ کے دا رلحکومت واشنگٹن میں ایک پرواز میں سیمسنگ گلیگسی نوٹ سیون کی موجودگی نے ہنگا می صورت حال پید ا کر دی ۔سان فرنسسکو سے بوسٹن جانے والی پرواز میں 358افرادسوارتھے جن میں سے ایک مسافر نے دوسرے مسافر کی لیپ ٹاپ میں سیمسنگ گلیگسی نوٹ سیون کے نام سے ہاٹ سپاٹ منسلک ڈیوائس کی خبرعملے کو دے دی ۔
عملے نے اعلان جاری کیا کہ جس کے پاس بھی نوٹ سیون موجود ہے وہ اس کا ل کا جو اب دے ورنہ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے ۔
اس اعلان کے بعد ڈیوائس کے مالک باہر آگئے اور عملے کو واضح طورپر بتایا کہ اُن کے پاس گلیگسی نوٹ سیون موجود نہیں ہے لیکن اُنہوں نے ایک دوسرے ڈیوائس کا نام گلیگسی نوٹ سیون رکھ کر لیپ ٹاپ سے منسلک کیا تھا ،امریکہ میں نوٹ سیون فون میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد اس کے استعمال پر پابندی عائد ہے ۔