بریکنگ نیوز
Home / بزنس / سندھ میں سوئی سے 4 گنا بڑے ٹائٹ گیس ذخائر ملنے کا امکان

سندھ میں سوئی سے 4 گنا بڑے ٹائٹ گیس ذخائر ملنے کا امکان

کراچی۔ سندھ میں ٹائٹ گیس کے ذخائر کے حوالے سے قوم کو آئندہ سال کے دوران بڑی خوشخبری مل سکتی ہے، سندھ میں ٹائٹ گیس کی تلاش کے مثبت نتائج مل رہے ہیں اور سوئی گیس فیلڈ کے مقابلے میں 3 سے 4 گنا بڑے ٹائٹ گیس کے ذخائر سامنے آ سکتے ہیں جس کے لیے پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

گمبٹ ساؤتھ بلاک میں یومیہ 50ایم ایم ایس سی ایف گیس پروسیسنگ سہولت (جی پی ایف۔II) کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ایم ڈی و سی ای او سید وامق بخاری نے خطبہ استقبالیہ میں میں کہاکہ پی پی ایل رواں مالی سال کے دوران 28 کنویں کھودے گی، ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد ایسے علاقوں میں بھی تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی جہاں اب تک کوئی کام نہیں ہو سکا، اس مقصد کے لیے پی پی ایل آئندہ سال کے دوران بلوچستان میں 5نئے کنویں کھودے گی جن کی تعداد کو آئندہ مرحلے میں 12تک بڑھایا جائے گا۔