بریکنگ نیوز
Home / کالم / چھوٹے نواب سیف علی خان کا فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ

چھوٹے نواب سیف علی خان کا فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ

ممبئی۔ سیف علی خان نے  اہلیہ کرینہ اور بیٹے تیمور کو وقت دینے کے لیے فلم نگری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان نے 1993 میں فلم ’’پرم پرا‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور فلم ’’عاشق آوارہ‘‘ سے شہرت حاصل کی جب کہ انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘،’’آؤ پیار کریں‘‘،’’لو کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘،’’دل چاہتا ہے‘‘،’’کل ہوناہو‘‘،’’سلام نمستے‘‘ اور’’ریس‘‘ شامل ہیں لیکن اب چھوٹے نواب 23 سالہ کیرئیر سے ریٹائرمنٹ لینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔