بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سلمان خان بھارت کی مشہورترین شخصیت قرار

سلمان خان بھارت کی مشہورترین شخصیت قرار


ممبئی۔  بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اس سال مشہور جریدے فوربزکی جانب سے جاری کی گئی مشہورشخصیت کی فہرست میں شاہ رخ اورعامر خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبرپرجگہ بنائی ہے۔

برطانوی جریدے فوربزکی جانب سے بھارت میں مشہورشخصیت کی فہرست جاری کی گئی، جس میں سال 2016 میں پہلے نمبر پرمشہورشخصیت کی جگہ سلمان خان نے بنائی۔ سلمان خان نے گزشتہ سال پہلے نمبر آنے والے کنگ شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چوڑدیا ہے جب کہ ٹاپ ٹین میں مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان جگہ نہیں بنا پائے۔