بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مسیحی برادری اپنا تہوار کرسمس آج مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائے گی

مسیحی برادری اپنا تہوار کرسمس آج مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائے گی

اسلام آباد۔ مسیحی برادری اپنا تہوار کرسمس ف آج(اتوار کو)کومذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منائے گی ملک بھر کے گرجا گھروں ، مسیحی علاقوں اور بستیوں میں کرسمس کی خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی ،مسیحی برادری گرجا گھروں میں خصوصی عبادت کرے گی اور ملکی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی مسیحی برادری حضرت عیسیٰ ؑ یوم ولادت کے سلسلے ہر سال25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔کرسمس کا تہوار آنے پر تقریبات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔

مسیحی برادری نے گرجا گھروں اور اپنے گھروں کی نہایت خوبصورت طریقوں سے سجاوٹ کی ہے چرچ آف پاکستان،کیتھولک چرچ جہانیاں ،سالویشن چرچ اور عوامی چرچ نواحی گاؤں ٹھٹھہ صادق آباد کی کرسچن کالونیوں میں کرسمس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں مسیحی برادری نے نہایت خوبصورت انداز میں برقی قمقموں،پھولوں رنگ برنگے کپڑوں سے نہایت دلفریب انداز میں چرچوں اور اپنے گھروں کو سجا رکھا ہے کرسمس ٹری نہایت خوبصورت انداز میں تیار کئے ہیں بچے اور خواتین اپنے مذہبی تہوار کو منانے کے لئے پرجوش انداز میں دلچسپی لے رہے ہیں ایک دوسرے کو پیش کرنے کیلئے تحائف کی خریداری بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔