بریکنگ نیوز
Home / صحت / بلوچستان میں خسرہ وباء شدت صورت اختیار کر گیا،9 بچے جاں بحق

بلوچستان میں خسرہ وباء شدت صورت اختیار کر گیا،9 بچے جاں بحق


ژوب۔ بلوچستان میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر گیا ، آواران اور ژوب میں 9 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خسرہ کی بیماری شدت صورت حال اختیار کر گئی ہفتہ کے روز آواران کے سول ہسپتال میں خسرے کی بیماری میں مبتلا ایک ہی گھر کے زیر علاج پانچ بچے دم توڑ گئے۔

جبکہ ژوب کے مختلف ہسپتالوں میں خسرے سے چار مریض دم توڑ گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خسرہ وباء صورت اختیار کرتا جا رہا ہے،مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے، خسرے سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا ۔