بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برلن حملہ،انیس عامری کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا

برلن حملہ،انیس عامری کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا


برلن۔برلن حملے کے مشتبہ ملزم انیس العامری کی اٹلی کے شہر میلان کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں اْس نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو پیغام شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے قریبی وابستگی رکھنے والی نیوز ایجنسی اعماق نے جاری کیا ۔

اس پیغام میں مبینہ طور پر انیس عامری کو دکھایا گیا ہے، جو مغربی دنیا کے فضائی حملوں میں مرنے والے مسلمانوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں عربی زبان بولنے والا ایک شخص ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قائد ابوبکر البغدادی کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کرتا ہے اور یورپ میں بسنے والے مسلمانوں پر زور دیتا ہے کہ وہ حملے کریں’’’صلیبیوں کے نام میرا پیغام ہے۔

خنزیرو! ہم تمہیں ذبح کرنے کے لیے آئے ہیں۔ خدا کی وحدانیت پر یقین رکھنے والے مسلمانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔‘‘ اعماق نے ویڈیو میں دکھائے گئے شخص کو ابو بارا التونیسیا کا ’جہادی‘ نام دیا ہے یعنی تیونس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، جیسا کہ انیس العامری تھا۔