بریکنگ نیوز
Home / کھیل / کرکٹ بورڈ کے الوداعی میچ کا محتاج نہیں، شاہد آفریدی

کرکٹ بورڈ کے الوداعی میچ کا محتاج نہیں، شاہد آفریدی

پشاور۔ سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ بات زیب نہیں دیتی کہ پی سی بی سے الوداعی میچ مانگوں میں کسی میچ کا محتاج نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 20 سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ زیب نہیں دیتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ مانگوں، میں ایک میچ کا محتاج نہیں، میں پی سی بی کے لئے نہیں پاکستان کے لئے کرکٹ کھیل رہا ہوں، عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی اور یہی میرے لئے کافی ہے۔