بریکنگ نیوز
Home / شوبز / امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، پریانکا چوپڑا

امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا، پریانکا چوپڑا


ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایک جانب توہالی ووڈ میں کامیابی کی منازل تیزی سے طے کررہی ہیں لیکن دوسری جانب انہوں نے امریکا میں ان کے ساتھ برتے جانے والے نسلی تعصب کا بھی انکشاف کرڈالا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہدایتکارکرن جوہرکے معروف پروگرام “کافی ود کرن” میں جلد ہی نظرآئیں گی جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی سے لے کراپنے کرئیرسے متعلق بھی جواب دیں گی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا سے جب شو کے میزبان کرن جوہرنے ان سے بیرون ملک برتے جانے والے نسلی تعصب کے رویے کے حوالے سے پوچھا توانہوں نے کہا کہ امریکا میں ایسا ان کے ساتھ بھی ہوا تھا تاہم ہالی ووڈ میں فلموں کی شوٹنگ یا کیرئیر کے حوالے سے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں ہوا۔