بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بانی پاکستان کا140 واں یوم ولادت، ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی

بانی پاکستان کا140 واں یوم ولادت، ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی

کراچی۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 140واں یوم ولات کے موقع پر مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔بابائے قوم کی یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 140واں یوم ولادت اتوار کو عقیدت اور احترام او رملی جوش و جزبے سے منایاگیا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈ ز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر عبداللہ ڈوگرتھے جنہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس سے قبل مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس گارڈز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ صبح سویرے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،نماز فجر کے بعد قوم کے درجات کی بلندی، ملک کی بقا و سلامتی اور امن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔بابائے قوم کی خدمات اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جارہے ہیں جب کہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعدد مقامات پر بابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے گئے ،جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب اور تاریخی تصاویر اور ان کے زیر استعمال اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی ۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے چین کی طرف سے پاکستان کو180فٹ کے فانوس کا تحفہ دیا گیا ہے جس میں 8کلو سونا جڑا ہوا ہے ۔جسے مزار قائد پر نصب کر دیا گیا۔