بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی ، انورمجید کے دفاتر کے بعد گھرپر بھی چھاپا، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد

کراچی ، انورمجید کے دفاتر کے بعد گھرپر بھی چھاپا، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد

کراچی۔سیکورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھی انور مجید کے گھر پر چھاپا مار کربڑی مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ2 گارڈز کو گرفتار کرکے رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔ اتورا کوسیکورٹی اداروں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم انور مجید کے گھر پر چھاپا مارا ، سیکورٹی پر تعینات 2 سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے چند گھنٹے پہلے رینجرز نے آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع دفاتر پر چھاپے مارے تھے ، اس دوران اہم دستاویزات اور خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلاشنکوف، 4پستول، 9 بال بم اور مختلف اقسام کی 3225 گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد انورمجید اورخواجہ سلمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔