بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارتی فوج نے خود کرایا، پرویز مشرف

کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارتی فوج نے خود کرایا، پرویز مشرف


دبئی۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنا ہی نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا پاک بھارت تنازعات مل کر حل کرنا ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا اگر مودی بات چیت کے لیے تیار ہیں تو نواز شریف بھی تیار ہوں جائیں گے ۔ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارتی فوج نے خود کرایا، مسئلہ کشمیر حل ہو گیا تو پٹھان کوٹ اور اڑی سب ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی نہیں ہو سکتی ، بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، پاکستان پریشان حال نہیں بلکہ جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ براہمداغ بگٹی بلوچستان میں بھی قابل قبول نہیں، بھارت اسے کیوں پناہ دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا امن کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہو گا۔