بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سلامتی کونسل کی قرارداد پر اسرائیل نے نیوزی لینڈ، سینیگال ،وینزویلا سے سفیر واپس بلالئے

سلامتی کونسل کی قرارداد پر اسرائیل نے نیوزی لینڈ، سینیگال ،وینزویلا سے سفیر واپس بلالئے

یروشلم۔اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یہودی بستیوں کے خلاف سلامتی کونسل سے منظور ہونے والی قرارداد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیوزی لینڈ، سینیگال اور وینزویلا سے اپنے سفیر واپس بلالیے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یہودی بستیوں کے خلاف سلامتی کونسل سے منظور ہونے والی قرارداد کے بعد نیوزی لینڈ، سینیگال اور وینزویلا سے اپنے سفیر واپس بلالیے ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کے خلاف قرارداد نیوزی لینڈ، سینیگال، ملائشیا اور وینزویلا نے پیش کی تھی اور 15 میں سے 14 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی زمین پر یہودی آبادی کاری کی مذمت کی گئی اور تعمیرات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ نیتن یاہو نے کہاکہ ان دونوں ملکوں سے اسرائیل سفیر مشاورت کیلئے بلائے گئے ہیں۔