بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو جنگ لگ سکتی ہے ،میاں رضا ربانی

پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو جنگ لگ سکتی ہے ،میاں رضا ربانی

سکھر۔ سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو جنگ لگ سکتی ہے عالمی بنک اس حوالے سے کردار ادا کرے وہ اس سے الگ ہونے کی کوشش نہ کرے بھا رت کو پسندیدہ بچہ بنانے کی کوشش ختم کی جا ئے پاکستان اسے برداشت نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو ، سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری کے بعدگذشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بینظیر بھٹو کے آصولوں کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور عوام کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

کیونکہ دہشت گردی کو ایک دن میں یا ایک آپریشن سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے رجعت پسندی کی سوچ کو بدلنا ہوگا اس کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ریگیولیٹری اٹھا رٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنیسے ان کی کارکردگی متاثر ہو گی اس پر سینیٹ میں اپنی رولنگ مکمل کرلی ہے اگلے اجلاس میں وہ رولنگ دوں گا ان اک کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا حالیہ بیان فوج اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے ۔