بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلوچستان میں2016میں خودکش حملوں میں اضافہ ہوا

بلوچستان میں2016میں خودکش حملوں میں اضافہ ہوا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گذشتہ سال کے مقابلے میں خود کش حملوں میں نہ صرف اضافہ ہوا بلکہ ہلاکتوں کی تعدادبھی بہت زیا دہ رہی ۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2015میں دو خودکش حملے ہوئے جن میں 11افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے تھے ۔ اس کے مقابلے میں رواں سال 2016میں چھ خود کش دھماکے کیے گئے جن میں دوسو سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور وکلاء شامل تھے ۔سب سے بڑا خودکش حملہ 8اگست2016کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ہوا جس میں 55وکلاء سمیت 65سے زائد افراد ہلاک اور 105شدید زخمی ہوئے تھے ۔