بریکنگ نیوز
Home / کھیل / میلبورن ٹیسٹ؛ پہلے روز بارش کے باعث صرف 50 اوورز کا کھیل ہو سکا

میلبورن ٹیسٹ؛ پہلے روز بارش کے باعث صرف 50 اوورز کا کھیل ہو سکا

میلبورن۔ میلبورن ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے کہ کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔

آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تاہم مسلسل بارش جاری رہنے کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور امپائرز نے پہلے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا تاہم 18 کے مجموعی اسکور پر سمیع اسلم 9 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے۔

بابر اعظم بھی 23 کے انفرادی اسکور پر ہیلز وڈ کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے نہ صرف اپنی ففٹی مکمل کی بلکہ رواں برس ٹیسٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ قومی ٹیم کا سکور 111 رنز پر پہنچا تو یونس خان جیکسن برڈ کی اندر آتی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 21 رنز اسکور کئے، یونس اور اظہر کے درمیان 51 رنز کی شراکت ہوئی۔