بریکنگ نیوز
Home / صحت / دوسروں کا خیال رکھنے اور مدد کرنے والے افراد زیادہ عمر پاتے ہیں، جدید تحقیق

دوسروں کا خیال رکھنے اور مدد کرنے والے افراد زیادہ عمر پاتے ہیں، جدید تحقیق

برلن۔ کئی جامعات کی ایک حالیہ مشترکہ تحقیق کے مطابق اگر عمر رسیدہ اور بوڑھے افراد دوسروں کی مدد کریں اور ان کا خیال رکھیں تو یہ خود ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس سے ان کی زندگی بڑھتی ہے۔

یونیورسٹی آف بیسل، ایڈتھ کووان یونیورسٹی، دی یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا، برلن کی ہمبولٹ یونیورسٹی اور اسی شہر کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر دریافت کیا ہے کہ جو بوڑھے افراد اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کا خیال رکھتے ہیں وہ ایسا نہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ طویل عمر پاتےہیں۔

اس کے لیے 1990 سے 2009 کے درمیان 70 سے 103 سال کے 500 افراد کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اپنی اولاد کی اولاد کا خیال رکھنے والے بوڑھے افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج سے دس سال قبل اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کا خیال رکھنے والے بزرگوں کی نصف تعداد اب بھی زندہ ہے جبکہ ایسا نہ کرنے والوں یا بچوں کو آیا کے سپرد کرنےوالے بوڑھے افراد کی نصف تعداد اب فوت ہوچکی ہے۔