بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی

بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی

اسلا م آ با د۔دختر مشرق ،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی27دسمبرمنگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات،کانفرنسز،سیمینارز،مذاکرے،تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی مرکزی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور مقررین خطاب کرتے ہوئے ملک و قوم کیلئے محترمہ کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاجبکہ محترمہ کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو نو برس قبل 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی ،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اہلیہ تھیں ۔