بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اشتعال انگیز تقاریر کیس ، بانی ایم کیو ایم سمیت 100 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتعال انگیز تقاریر کیس ، بانی ایم کیو ایم سمیت 100 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت ، اشتعال انگیز تقریر کے 31 مقدمات میں بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد سمیت 100 سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 31 مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث نہ ہوسکی اور سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد سمیت 100 سے زائد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ملزمان پر اشتعال انگیز تقریر میں معاونت کے الزامات میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں