بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ میں کرسمس کے موقع پر فائرنگ کے متعدد واقعات میں7 افراد ہلاک،41 زخمی

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر فائرنگ کے متعدد واقعات میں7 افراد ہلاک،41 زخمی


شکاگو۔امریکی شہر شکاگو میں کرسمس کے موقع پر فائرنگ کے متعدد واقعات میں 7افراد ہلاک اور41زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیاکے مطابق کرسمس کے موقع پر بھی شکاگو میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

جس میں 7افراد ہلاک اور41 افراد زخمی ہوئے۔میکسیکو میں مسلح گینگ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 7افراد کو قتل کردیا ۔ہلاک افراد میں 3بھائی، باپ، چچا اور 2دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔پولیس ذرائع کہتے ہیں کہ فائرنگ میں منشیات فروش گروہوں کے کارندے ملوث ہوسکتے ہیں پولیس واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شکاگو میں دسمبر کے دوران فائرنگ سے 42 افراد مارے جا چکے ہیں۔