بریکنگ نیوز
Home / کھیل / میلبرن ٹیسٹ؛ لنچ کا وقفہ جلد کرنے پرامپائرز تنقید کی زد میں آگئے

میلبرن ٹیسٹ؛ لنچ کا وقفہ جلد کرنے پرامپائرز تنقید کی زد میں آگئے

میلبرن۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں لنچ کا وقفہ جلد کرنے پر امپائرز تنقید کی زد میں آگئے،آسٹریلوی کپتان کا مطالبہ تسلیم کئے جانے پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ناخوش دکھائی دیئے،بڑی ٹیموں کی من مانیوں پر شائقین نے بھی سوشل میڈیا پرجی بھرکربھڑاس نکالی۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری ٹیسٹ میچ میں پہلا سیشن مکمل ہونے سے قبل ہی بوندا باندی ہوئی، بارش کا خدشہ موجود تھا لیکن کنڈیشنز اس قابل تھیں کہ کھیل جاری رکھا جاسکے، اس صورتحال میں میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ کوتشویش تھی کہ 80 اوورز پورے ہوچکے، نئی گیند لی توبارش کی وجہ سے گیلی ہوجائے گی، نہ لی تو پاکستان کو آسانی سے مزید رنز بنانے کا موقع ملے گا، اسٹیون اسمتھ نے جاکرامپائرای این گولڈ سے بات کی، انہوں نے سندرام روی سے مشاورت کے بعد لنچ کا وقفہ قبل از وقت کرنے کا اعلان کردیا، یوں کینگروزکپتان نے کمال چالاکی سے اپنا مقصد حاصل کرلیا، اس فیصلے پر ڈریسنگ روم میں موجود مہمان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر قطعی طور پر خوش دکھائی نہیں دیئے۔