بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دلوں میں بسنے والی بے نظیر بھٹو کو بھلایا نہیں جا سکتا ، بلاول

دلوں میں بسنے والی بے نظیر بھٹو کو بھلایا نہیں جا سکتا ، بلاول

گڑھی خدابخش ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے قابل تقلید اور دلوں میں بسنے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ منگل کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آپ کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ آپ دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں اور آپ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے قابل تقلید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری عوام کشمیری عوام کے ساتھ ان کی آزادی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔