بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاک فوج قومی سلامتی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج قومی سلامتی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب میں فوجی افسران نے قیادت کرتے ہوئے قربانیاں دیں۔ افسران کے قائدانہ کردار کی وجہ سے پاک فوج مضبوط ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں راولپنڈی کے گریژن کے فوجی افسران سے خطاب کیا جس میں آرمی چیف نے سکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں افسران و جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔

فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی افسران اپنے پیشہ ورانہ امور پر توجہ دیں، افسران کے قائدانہ کردار سے پاک فوج مزید مضبوط ہوئی ہے۔ فوجی افسران نے آپریشن ضرب عضب میں قیادت کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔