بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد31 ہوگئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد31 ہوگئی


ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ شراب پینے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ابتدائی طورپر7 افراد ہلاک ہوئے اورکئی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 9 افراد دم توڑ گئے تھے تاہم اب مزید 6 افراد دوران علاج جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 31افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ڈی پی آو فیصل آباد عثمان گوندل کا کہنا تھا کہ زہریلی شراب پینے سے 48 افراد ہسپتال منتقل ہوئے جب کہ 2 درجن سے زائد افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق شراب سے پہلی ہلاکت گزشتہ روز دوپہر 12 بجے رپورٹ ہوئی جب کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔