بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / فلپائن ‘ سمندری طوفان’’ناک ٹین‘‘ ساحل سے ٹکرا گیا، 6افراد ہلاک،متعدد زخمی

فلپائن ‘ سمندری طوفان’’ناک ٹین‘‘ ساحل سے ٹکرا گیا، 6افراد ہلاک،متعدد زخمی

منیلا۔فلپائن میں سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ18سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔منیلا میں طوفان ناک ٹین کے باعث دوسو پچیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ تیز آندھی اور بارشوں کے بعد کئی صوبوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ درخت جڑ سے اکھڑنے سے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

طوفان کے باعث ساڑھے تین سو کے قریب فلائٹ منسوخ ہوگئی ہیں اور فلپائن کے کچھ حصوں میں کرسمس کی تقاریب بھی متاثر ہوئیں ، جبکہ متاثرہ علاقوں سے چارلاکھ کے قریب افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔واضح رہے کہ دوہزار تیرہ میں بھی ایسا طوفان آیا تھا جس میں ساڑھے سات ہزار کے قریب افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔