بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں سرفہرست

امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں سرفہرست

واشنگٹن۔امریکا ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق امریکا نے گزشتہ سال اسلحہ کی فروخت کے43 کھرب 20ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسلحے کی فروخت میں دوسرا نمبر فرانس کا ہے، جس نے 16 کھرب 20ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔

امریکی اخبار کے مطابق اسلحے کی خریداری کی دوڑ میں ترقی پذیر ممالک سر فہرست ہیں ،قطر نے گزشتہ برس 18 کھرب 36ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔سروے کے مطابق مصر نے 12کھرب 96 ارب اور سعودی عرب نے8کھرب 64ارب روپے مالیت کا اسلحہ خریدا۔واضح رہے کہ 2014 میں اسلحے کی فروخت کا حجم89بلین ڈالر تھا جو 2015 میں گھٹ کر 80بلین ڈالر رہ گیا ہے۔