بریکنگ نیوز
Home / صحت / چائے کے زیادہ استعمال سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں

چائے کے زیادہ استعمال سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں

نیویارک این جی ٹی کی حالیہ تحقیق سے ثابت ہو ا ہے کہ چائے کا زیادہ استعمال انسانی جسم کی ہڈیوں کے لئے نقصان دہ ہے‘امریکی محققین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے میں فلو رین کی زیادہ مقدار ہڈیو ں اور دانتوں کو کمزور کرتی ہے اورزیادہ چائے پینے والے افراد ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں‘

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے میں پانی کی نسبت ستر فیصد زیادہ فلو رین مو جود ہو تا ہے‘ جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ماہرین کے مطابق فلورین کی مقدار ہڈیوں اور دانتوں کو کمزور بننے کا سبب بنتی ہیں۔لہٰذا احتیاط ضروری ہے۔