بریکنگ نیوز
Home / شوبز / سیف علی خان نے عامر خان کو غیر معمولی اداکار قرار دیدیا

سیف علی خان نے عامر خان کو غیر معمولی اداکار قرار دیدیا


ممبئی۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بہترین اداکاری کے سب ہی متعرف ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کی کامیابی نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اب سیف علی خان نے بھی عامر خان کو غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل اداکار قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کو دیکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے اچھی فلم نہیں دیکھی۔ انہوں نے عامر خان کو ایک غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پسند بہت اچھی ہے اور پورا ملک پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکا تھا کہ فلم دنگل بہت ہی شاندار ہو گی۔